ویب ڈیسک: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس مقابلے کے امتحان 2026 کی باضابطہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پہلے روز انگریزی مضمون نویسی (Essay) کا پرچہ لیا جائے گا، جبکہ5 فروری کو Precis & Composition کا امتحان ہوگا۔ جنرل نالج کے مضامین کے پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد ہوں گے۔
9 فروری کو اسلامیات یا غیر مسلم امیدواروں کے لیےتقابلی مطالعۂ مذاہب کا پرچہ ہوگا، جبکہ اختیاری مضامین کے امتحانات 10 سے 15 فروری 2026 تک صبح اور شام کے سیشنز میں منعقد کیے جائیں گے۔
ایف پی ایس سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیاری مکمل کریں اور رول نمبر سلپس، امتحانی مراکز اور جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔