اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیاپراپیگنڈہ،کارروائی کا فیصلہ

اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیاپراپیگنڈہ،کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیاپراپیگنڈہ،کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: این سی سی آئی اے نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق منظم پراپیگنڈہ مہم میں ملوث افراد کی نشاندہی مکمل ہوچکی ہے اوران عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی جاری ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پراپیگنڈہ مہم کے تحت وی لاگ کرنے والے وکلاء اور صحافیوں کی ویڈیوز کا فرانز ک کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ جس کے بعد ذمہ داروں کو نوٹس جاری ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھوٹا یا اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی متوقع ہے، عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوئی اجازت نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News