لاہور ( پبلک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے الزامات لگایا ہے کہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے انہیں ہراساں کیا ، جس پر سیشن عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہراساں نہیں کرے گی۔ سیشن عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے غیر مناسب رویہ رکھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے میرے ساتھ بیہودہ گفتگو کی ،تفتیشی ٹیم کا رویہ مجھ سے برداشت نہ ہوا،میں نے کھڑے ہوکر کہا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کررہے ہو ؟ ایف آئی اے افسران اونچی اونچی آواز میں ہنس کر میرا مذاق اڑاتے رہے ،میں نے شوگر ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا ، مجھ پر الزام ہے کہ میں نے منصوبوں میں کمیشن کھائی،میں ایف آئی اے کو جواب دے چکا ہوں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے بیواؤں اور پنجاب کی غریب عوام کی خدمت کی ،میں نے فیملی کے افراد کی مخالفت کی اور عوام کو سستی چینی دی،میری حکومت آنے سے پہلے 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی ،زراعت اور فیکٹریوں کا کاروبار بند ہوچکا تھا ، شہباز شریف میں نے چین کے ساتھ ملکر سستے بجلی کے گھر لگائے ،میں نے چین کو اسپیشل درخواست کرکے سستے بجلی گھر لگوائے ،نیب کیسز کے بعد اب ایف آئی اے کو میرے خلاف وہی کیسز دے دیئے گئے۔