عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟
ویب ڈیسک: اس سال بڑی عید کے موقع پر لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان، ممکنہ طور پر سرکاری ملازمین کو 9 چھٹیاں ملیں گی۔ اطلاعات اور کیلنڈر کے مطابق 17 جولائی کو ہفتہ ہو گا اور سرکاری ملازمین ہفتہ ہی کو چھٹی پر چلے جائیں گے۔ چھوٹے شہروں یا مضافات سے بڑے شہروں میں تعینات ہونے والے ملازمین کو اس بار ہفتہ پورا اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے کا وقت ملے گا۔ یہ چھٹیاں اتنی لمبی کیسے ہوں گی؟ عید کی چھٹیاں اس بار 20 جولائی یعنی منگل سے شروع ہو گی اور 24 جولائی یعنی جمعہ تک جاری رہیں گی، 19 جولائی کو ممکنہ طور پر حج کی چھٹی ہو گی، ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ لہذا 17 جولائی سے 26 جولائی تک سرکاری ملازمین کو تعطیلات مل سکیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔