کیا ’ سمپسنز ‘ کارٹون  نے چاہت فتح علی خان کے ’بدو بدی‘ سے متعلق پیشگوئی کی تھی؟

کیا ’ سمپسنز ‘ کارٹون  نے چاہت فتح علی خان کے ’بدو بدی‘ سے متعلق پیشگوئی کی تھی؟

(ویب ڈیسک ) ’دی سمپسنز‘ مستقبل کی پیشگوئی کے حوالے سے ایک دلچسپ کارٹون ہے۔ جس میں کئی بار ایسے مناظر دیکھنے کو  ملتے ہیں جن کو حقیقت میں دیکھا جا چکا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری معروف اداکار عمران عباس نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔اسٹوری میں انہوں نے ’دی سمپسنز‘ کی پرانی قسط کا ایک منظر اور ’بدو بدی‘ کی ویڈیو کا اسکرین شارٹ شیئر کیا۔

انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ’ سمپسنز نے پھر کر دکھایا، جیسا ماضی میں کرتے آئے ہیں، سمپسنز نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہم پر چاہت فتح علی خان کا عذاب آئے گا۔‘

شیئر کی جانے والی تصویر میں  سمپسنز کارٹون کیریکٹر کا ہیئر اسٹائل چاہت فتح علی خان سے کافی ملتا جلتا ہے ، اسکے علاوہ ان کے کپڑوں میں بھی کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔

لیکن حقیقت میں  دی سمپسنز کی پرانی قسط میں نظر آنے والا  کریکٹر چاہت فتح علی خان نہیں اور نہ ہی اس کا بدوبدی سے کوئی تعلقہے بلکہ یہ امریگی گلوکار اسٹیوونڈر ہیں جن کا ہیر اسٹائل چاہت فتح علی خان سے کافی ملتا ہے۔

Watch Live Public News