قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کا معاملہ، جمائما گولڈاسمتھ کا ردعمل آگیا

قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کا معاملہ، جمائما گولڈاسمتھ کا ردعمل آگیا
کیپشن: قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کا معاملہ، جمائما گولڈاسمتھ کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں جمائما نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹوں کو اپنے والد عمران خان سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "اب پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر میرے بیٹے اپنے والد سے ملنے پاکستان آئے تو انہیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔"

جمائما نے اس رویے کو غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے کہا "یہ نہ کسی جمہوری ملک میں ہوتا ہے اور نہ کسی فعال ریاست میں۔ یہ سیاست نہیں بلکہ ذاتی انتقام ہے۔"

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھا نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان جلد پاکستان آئیں گے تاکہ اپنے والد سے ملاقات کر کے ان سے اظہارِ یکجہتی کر سکیں۔

Watch Live Public News