19 جولائی کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان

19 جولائی کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک: کراچی چیمبر  آف کامرس کا بڑا اعلان کرتے ہوئے 19 جولائی کو کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

صدر کراچی چیمبر   جاوید بلوانی کی جانب سے اعلان کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے قانون 37 ڈبل اے ،37 بی پر مکمل ہڑتال کریں گے ۔

  19 جولائی کی ہڑتال ٹوکن ہڑتال ہوگئی،اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو مزید ہڑتالیں کی جائیں گی ،  ہڑتال میں لاہور چیمبر ،فیصل آباد چیمبر ،سیالکوٹ چیمبر ،روالپنڈی چیمبر بھی شامل ہیں۔

صدر کراچی چیمبر کا مزید کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی عزت کے ساتھ ٹیکس دینا چاہتی ہے ، ایف بی آر کو جو اختیارات دیئے گئے ہیں اس میں کاروبار ممکن نہیں۔

Watch Live Public News