رمضان المبارک میں عمرہ کی بکنگ نسک ایپ میں دستیاب ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ

رمضان المبارک میں عمرہ کی بکنگ نسک ایپ میں دستیاب ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ
مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کے خواہشمند نسک ایپ کے ذریعہ بکنگ کرسکتے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نسک ایپ پر بکنگ کی سہولت مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور عمرہ زائرین کے لیے دستیاب ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے خواہشمند اب نسک ایپ کے ذریعہ مناسب وقت کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔ وزارت نے وضاحت کی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین بکنگ کرنے سے پہلے عمرہ ویزا جاری کرالیں اور عمرہ ویزہ کے بغیر نسک ایپ پر بکنگ نہیں ہوسکتی۔ وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ بکنگ نسک ایپ کے علاوہ توکلنا ایپ کے ذریعہ بھی ہوسکتی ہے۔ مسجد الحرام میں بہترین سہولتوں سے فائدہ اٹھانے اور آرام سے مناسک ادا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جو وقت بک کیا جائے اس کی پابندی بھی کی جائے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔