چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ’ سفید کوٹ ‘ کیوں پہنایا جاتا ہے؟

 چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ’ سفید کوٹ ‘ کیوں پہنایا جاتا ہے؟

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کا فائنل، جیت کی خوشی، گولڈن بٹن والا سفید کوٹ، اور وہ لمحہ جب فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑی اس اعزازی کوٹ میں نظر آتے ہیں۔

 لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ سفید کوٹ آخر کیوں پہنائے جاتے ہیں؟ اس روایت کی شروعات کب اور کیسے ہوئی؟

چیمپئنز ٹرافی کی شروعات 1998 میں ہوئی، لیکن فاتح ٹیم کو سفید کوٹ پہنائے جانے کی روایت تقریباً ایک دہائی بعد 2009 میں شروع ہوئی۔

 اس سے پہلے ٹرافی اور میڈلز دیے جاتے تھے، لیکن 2009 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پہلی بار یہ اعزازی کوٹ متعارف کرایا گیا۔

 یہ اعزاز سب سے پہلے آسٹریلوی ٹیم کو حاصل ہوا، جب انہوں نے 2009 میں نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست دی اور انہیں سفید کوٹ پہنائے گئے،یہ کوٹ صرف ایک لباس نہیں بلکہ محنت، لگن اور فتح کی علامت ہے۔

 آئی سی سی کے مطابق، یہ کوٹ چیمپئنز کے اعزاز کو بڑھاتا ہے اور کرکٹ کی دنیا میں اسے برتری کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔

2009 کے بعد 2013 میں بھارت، 2017 میں پاکستان، اور 2025 میں ایک بار پھر بھارت نے چیمپئنز ٹرافی جیت کر سفید کوٹ پہننے کا اعزاز حاصل کیا۔ 

ہر بار جب کوئی ٹیم یہ کوٹ پہنتی ہے، وہ نہ صرف ایک ٹرافی جیتتی ہے بلکہ ایک منفرد روایت کا حصہ بھی بن جاتی ہے۔

Watch Live Public News