عالم دین کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے ، مولانا فضل الرحمان

عالم دین کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے ، مولانا فضل الرحمان

(ویب ڈیسک ) جے یو آئی کے سربراہ   مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ عالم دین کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں  خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالم دین کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، ایسا کرنا دہشتگردی ہے۔  آج دارالعلوم حقانیہ کے در و دیوار غمزدہ ہیں، مولانا سمیع الحق کے بعد ان کے بیٹے مولانا حامدالحق کو بھی شہید کر دیا گیا، ایسے لوگ مجاہد نہیں قاتل اور مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   مولانا حسن جان کو شہید کیا گیا، اپنے استاد کے قاتل کو مجاہد کیسے کہوں، یہ کالی آندھیاں گزر جائیں گی یہ مدارس عالم دین رہیں گے۔ 

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک مولوی ہے مولوی کا بیٹا ہے، علماء کو دیکھنا ہے تو دارلعلوم حقانیہ آ کر دیکھو، اتنے بڑے اکابرین کے بارے میں یہ لوگ کیا سوچ رکھتے ہیں، شرم آنی چاہیے انھیں، یہ لوگ جاہل ہیں۔میرے اکابر کی دو چیزیں ہیں عقیدہ اور نظریہ اور اس کا تحفظ ہے۔

Watch Live Public News