ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی قبل از وقت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یکم اپریل کے بجائے 16 مارچ کو کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عیدالفطر کے موقع پر ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق عیدالفطر 20 یا 21 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اسی پیش نظر ادائیگیوں کی تاریخ پہلے کر دی گئی ہے۔