پیٹرول مہنگا ہوتے ہی پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے

پیٹرول مہنگا ہوتے ہی پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے
کیپشن: پیٹرول مہنگا ہوتے ہی پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فوراً بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے چار جہاز پہنچ گئے ہیں۔

پورٹ حکام کے مطابق تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول پر مشتمل کارگو بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے۔ ایک جہاز سے 37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ دوسرے جہاز سے50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور جہاز55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر 12 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچے گا، جبکہ 13 مارچ کو آنے والا ایک جہاز تقریباً 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کیا تھا۔

Watch Live Public News