بھارت نے ہم پر بلا جواز جنگ مسلط کی، رافیل بھی اسے شکست سے نہ بچا سکے: وزیراعظم

 بھارت نے ہم پر بلا جواز جنگ مسلط کی، رافیل بھی اسے شکست سے نہ بچا سکے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں ، جیسا کے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہو ، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ،  ملکی سرزمین کے دفاع کے لیے ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں ،دشمن نے گذشتہ دنوں بزدلانہ اور شرمناک فعل کیا،  بہادر افواج نے پیشہ وارانہ انداز میں دشمن کو جواب دیا،  بھارت نے ہم پر جو بلا جواز جنگ مسلط کی، ہم نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیش کش کی، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے،   پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،  بہادر جوانوں کا مقابلہ کون کرسکتا ہے ، دشمن کو عیاں ہوگیا ہے، کوئی ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے تو قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، گھمنڈی دشمن نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی،ہم نے ثابت کردیا،پاکستانی باوقار اور غیرت مند قوم ہیں۔

بھارت کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانے پر اور اللہ کے فضل سے فیل ہوگئے, دشمن نے پاکستان کےخلاف کھلی جارحیت کی،افواج پاکستان نے دشمن کو پیشہ ورانہ انداز میں مؤثر جواب دیا، چند ہی گھنٹوں میں دشمن کی توپوں کو خاموش کرایا تاریخ اسے ہمیشہ یاد رکھے گی،  دشمن کے فوجی اڈے ، اسلحہ کے انبار اور ائیر بیسز دیکھتے دیکھتے راکھ کا ڈھیر بن گئیں، آج کی فتح ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے۔

 ہماری یہ کارروائی اس بوسیدہ نظریے کے خلاف تھی جو انسان دشمنی، جارحیت، مذہبی جنون اور تعصب پر قائم ہے،  ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو ذیب دیتا ہے, یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے، یہ عظیم لمحہ شکر ہے جس کے لیے 24 کروڑ عوام نے اپنے شیروں اور شاہینوں پر والہانہ محبت کے پھول برسائے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے رافیل بھی اسے شکست سے نہ بچا سکے، قوم کی دعاوں ، مسلح افواج کی کوششوں  سے اللہ رب العزت نے ہمیں فتح دی،سروسز چیفس افسران سمیت تمام جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، آرمی چیف کو اپنی اور پوری قوم کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،  اہم موقع پر ساتھ دینے کے لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکر گزار ہوں، چین کا بطور خاص شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں انتہائی مخلص اور برادر ممالک سعودیہ عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیے اور قطر کے علاوہ برطانوی قیادت، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت دیگر دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے جنگ بندی کی کاوشوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا ’میرے بہت عزیز بھائی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، انتہائی عزیز بھائی محمد بن زید اور قطر کے امیر شیخ تمیم اور میرے پیارے بھائی ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اس موقع پر ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی اور بھائیوں کے طور پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، جس کے لیے میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والا ہمارا ذمہ دار میڈیا مبارک باد کا مستحق ہے، ہم نے ہر محاذ پر ذمہ دار ریاست کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے جنگ بندی کی  تجویز کا مثبت جواب دیا،  دنیا پر ثابت ہوگیا کہ پاکستان خودار قوم ہے۔

امید ہے مقبوضۃ کشمیر کا مسلہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا، جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشکور ہوں، سعودی عرب ، یو اے ای ، ترکیہ ، قطر برطانیہ اور یو این سیکرٹیری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Watch Live Public News