ڈھاکا ٹیسٹ: اذان اویس نے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنالی

ڈھاکا ٹیسٹ: اذان اویس نے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنالی
کیپشن: ڈھاکا ٹیسٹ: اذان اویس نے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنالی

ویب ڈیسک: ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے نوجوان بلے باز اذان اویس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کی۔

اذان اویس پاکستان کے 14ویں بلے باز بن گئے جنہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 103 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ عبداللہ فضل نے بھی کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں نصف سنچری مکمل کی، اور اپنی اننگز کو 60 رنز تک پہنچایا۔

تیسرے دن کا کھیل:
پاکستان نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز سے کیا۔ اذان اویس اور عبداللہ فضل نے مضبوط بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو آگے بڑھایا۔ اذان اویس نے پہلے ہی سیشن میں سنچری مکمل کی اور 103 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ 226 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اور اگلے اوور میں سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہو کر چوتھی وکٹ دینے والے کھلاڑی بن گئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 230 رنز پر گری جب عبداللہ فضل 60 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔

اس سے قبل بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگ میں 413 رنز بنائے تھے۔ بنگلادیش کی اننگ میں نجم الحسن شانتو نے 101، مومن الحق نے 91 اور مشفق الرحیم نے 71 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ جبکہ شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ لے کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔

Watch Live Public News