(ویب ڈیسک) ایرانی فوج کی جانب سے ممکنہ جارحیت کے خلاف حیران کن آپشنز سے خبردار کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف غلطی کرنے والے دشمنوں کو توقعات سے بڑھ کر جواب ملےگا، ان آپشنز میں جدید فوجی سازوسامان، جنگ کے نئے طریقے اور تنازعات کے نئے میدان شامل ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ مستقبل میں کوئی بھی تصادم ان ڈومینز تک پھیل سکتا ہے،ان ڈومینز کی دشمن نے پیشگوئی کی نہ ہی اسے اپنی منصوبہ بندی میں شامل کیا، جنگ ان علاقوں میں داخل ہو جائے گی جس کا دشمن نے اندازہ نہیں لگایا تھا۔
ترجمان ایرانی فوج نے مزید کہا کہ ایران ایسے شعبوں میں مخالفین کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔