27 ویں آئینی ترمیم پر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس کو خط: فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ

27 ویں آئینی ترمیم پر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس کو خط: فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ
کیپشن: 27 ویں آئینی ترمیم پر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس کو خط: فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: 27 ویں  آئینی ترمیم کے معاملے پر پاکستان کے سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو ایک خط لکھا ہے جس میں فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط شامل ہیں۔

خط میں سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو آئینی ترمیم پر اپنا ردعمل دینے کا حق حاصل ہے اور یہ ترمیم پر سپریم کورٹ کی ان پٹ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے قیام کے بعد کبھی اس طرح کے خطرات کا سامنا نہیں کیا، اور کسی بھی سول یا فوجی حکومت نے اسے اپنا ماتحت ادارہ بنانے کی کوشش نہیں کی۔

خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماضی میں ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی، اور اگر یہ پہلی بار ایسا اقدام کیا جا رہا ہے تو سپریم کورٹ کو اس پر اپنا ردعمل دینا مکمل طور پر اس کا حق ہے۔

Watch Live Public News