معروف بھارتی اداکار دھرمیندرا کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل 

معروف بھارتی اداکار دھرمیندرا کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل 

(ویب ڈیسک ) بھارت کے معروف اداکار دھرمیندرا کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں وینتی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 89 سالہ بھارت کے معروف اداکار دھرمیندرا  کئی دنوں سے علیل تھے ،طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا  تھا لیکن حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  آج صبح سے اہلِ خانہ کی اسپتال آمد و رفت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے لیکن ابھی تک خاندان یا ہسپتال کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   اداکار دھرمیندرا  کو گزشتہ ہفتے  بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News