لائیو نشریات کے دوران چوہے کی انٹری، اینکر کی چیخیں، ویڈیو وائرل

 لائیو نشریات کے دوران چوہے کی انٹری، اینکر کی چیخیں، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: الجزیرہ کے لندن اسٹوڈیو میں لائیو نشریات کے دوران اچانک چوہا داخل ہوگیا، واقعے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لائیو نیوز نشریات کے دوران اسٹوڈیو میں اچانک چوہے گھس آیا، بے خبر اینکر اپنا فوکس کیمرے کی طرف کئے خبریں سنا رہی تھی کہ اچانک چوہا اینکر کے سامنے پڑے ڈیسک پر گود پڑا جس پر نظر پڑتے ہی اینکر تیزی سے اپنی نششت سے اٹھ کر دوسری طرف ہوگئی اور چیخیں مارنے لگی، آواز سن کر چوہا بھی ڈر کر وہاں سے بھاگ نکلا۔

اینکر نے سکون کی کی سانس لی اور  پیش آنے والے اس واقعہ پر ناظرین سے معافی مانگتے ہوئے لائیو نشریات کو جاری رکھا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہا کس تیزی خاتون اینکر کے سامنے سے گزرا اور  وہاں سے بھاگ نکلا۔ 

Watch Live Public News