جلال پورپیروالا میں ریسکیو کیمپ بھی سیلابی پانی میں ڈوب گیا

جلال پورپیروالا میں ریسکیو کیمپ بھی سیلابی پانی میں ڈوب گیا
کیپشن: جلال پورپیروالا میں ریسکیو کیمپ بھی سیلابی پانی میں ڈوب گیا

ویب ڈیسک: جلال پورپیروالا میں سیلابی پانی کے باعث مرکزی بیس کیمپ ڈوب گیا ہے، جس کے باعث ریسکیو کا سامان محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جلال پورپیروالا میں بھرانیں بند ٹوٹنے سے پانی تیزی سے شہر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال میں عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ، پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ جدید ڈرون دو سو کلو گرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ائیر لفٹ ڈرون ملتان بھیجے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کی ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ حکومت نے سول ڈیفنس کیلئے مزید 10 ائیر لفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے، یہ پاکستان میں اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ائیرلفٹ ڈرون سروس ہے۔ ڈرون سے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے انسانوں کو ائیر لفٹ کیا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News