ویب ڈیسک: جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے 47 برس کی عمر میں ٹی20 کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔
کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے عمران طاہر نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ان کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پانچ وکٹوں کی اس شاندار کارکردگی کے ساتھ عمران طاہر مردوں کی ٹی20 کرکٹ میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ بولر بن گئے۔
47 سال کی عمر میں عمران طاہر کی یہ کارکردگی ان کی عمدہ فٹنس اور وکٹیں لینے کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔