سستی بجلی کا نوٹیفکیشن جاری، اطلاق کب سے ہوگا؟

سستی بجلی کا نوٹیفکیشن جاری، اطلاق کب سے ہوگا؟

ویب ڈیسک: پاورڈویژن نےبجلی ایک روپے 71 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا .

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا،بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہو گی ۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا،بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کےذریعےکی گئی۔

 نیپرانےگذشتہ روزبجلی سستی کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا،وفاقی حکومت نےبجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرامیں جمع کرائی تھی۔

Watch Live Public News