واٹس ایپ کے وہ 6 فیچرز جس سے متعدد صارفین لاعلم

واٹس ایپ کے وہ 6 فیچرز جس سے متعدد صارفین لاعلم

ویب ڈیسک: واٹس ایپ کو  پیغام رسانی، آڈیو و ویڈیو کال کے لئے کثرت سے استعمال کیا جارہا ہے، کمپنی کی جانب سے صارفین کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کروائے جارہے ہیں، صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے ایسے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جس سے صارفین بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

واٹس ایپ کے کچھ فیچرز ایسے بھی ہیں جن کے بارے ابھی بھی صارفین کو آگاہی نہیں، میٹا کی زیر ملکیت ایپ نے حالیہ دنوں مزید نئے فیچرز صارفین کے لئے پیش کئے۔

1- گروپ چیٹ آن لائن انڈیکٹر
واٹس ایپ میں خاموشی سے اس فیچر کا اضافہ کیا گیا، اس فیچر کے ذریعے صارفین کو علم ہوتا ہے کہ کسی گروپ چیٹ میں کتنے افراد آن لائن ہیں، آن لائن افراد کی تعداد گروپ کے نام نیچے دی جاتی ہے مگر ایپ کی جانب سے یہ نہیں بتایا کہ آپ کے کونسے دوست آن لائن ہیں۔

2-گروپ چیٹس نوٹیفکیشن کا کنٹرول
بیشتر افراد متعدد واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں فون مسلسل نوٹیفکیشنز موصول ہونے کے وجہ سے بجتا رہتا ہے، مگر واٹس ایپ کے نئے فیچر سے آپ کو صرف اہم نوٹیفکیشز پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔

واٹس ایپ کے مطابق آپ ہائی لائٹس آپشن کو استعمال کرکے نوٹیفکیشنز کو اپنے میسجز کے ریپلائیز تک محدود کرسکتے ہیں، یا فون میں محفوظ کانٹیکٹس کے میسجز اور جن پیغامات میں آپ کو مینشن کیا جاتا ہے، صرف ان کے نوٹیفکیشنز موصول ہوں گے۔

3-ون آن ون چیٹ میں ایونٹ
واٹس ایپ میں اب صارفین ون آن ون چیٹ میں بھی ایونٹس کو ترتیب دے سکتے ہیں، آپ دیگر افراد کو انوائیٹ کرسکتے ہیں، تاریخ اور وقت کو ایڈ کرسکتے ہیں جبکہ ایونٹ کو چیٹ میں پن کرسکتے ہیں۔

4-دستاویزات اسکین کریں
واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کے لیے دستاویزات کو اسکین کرنے کے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے۔

یعنی اب صارفین کو کسی دستاویز کو اسکین کرنے کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اٹیچمنٹ ٹرے میں موجود اسکین ڈاکومنٹ آپشن سے ایسا ممکن ہے۔

5- ویڈیو کالز میں زومنگ
یہ فیچر بھی آئی فونز تک محدود ہے جس میں آپ ویڈیو کالز کے دوران زوم ان کرسکتے ہیں۔

6-چینلز کیلئے کیو آر کوڈز
واٹس ایپ چینل چلانے والے اب کیو آر کوڈ کو بھی شیئر کرسکتے ہیں جو کہ کسی چینل کے لنک کا کام کرے گا۔

Watch Live Public News