(ویب ڈیسک ) سرکاری ملازمین کیلئے رہائش کا خواب حقیقت بن گیا۔ خیبرپختونخوا میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2025 متعارف کرادیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ کا 30ویں اجلاس ہوا ، جس میں "خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2025" کی منظوری دی گئی۔
اس ایکٹ کا مقصد صوبائی سرکاری ملازمین کو سستی اور منظم رہائشی سہولیات کی فراہمی ہے، جس کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو رہائشی پلاٹس کی سہولت میسر ہوگی۔ یہ فاؤنڈیشن مکمل طور پر حکومت کی سرپرستی میں کام کرے گی۔
ملازمین معمولی کٹوتیوں کے ذریعے پلاٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ اقدام حکومت خیبرپختونخوا کے وژن "بہترین رہائش سب کے لیے" کے عین مطابق ہے، جس پر مزید کام جاری رہے گا۔