ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی، صدر مملکت کئی روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی، ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبیعت خرابی پر ہسپتال میں داخل کیاگیا تھا، عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا، صدر مملکت 10 دن سے زائد ہسپتال میں زیر علاج رہے۔