امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امن مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آبادپہنچ گئے

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امن مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آبادپہنچ گئے
کیپشن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امن مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آبادپہنچ گئے

ویب ڈیسک: دفتر خارجہ کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد، جس میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں، آج اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت پہنچ گیاہے۔

امریکی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نےکیا۔

امریکی نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے اور دنیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے امریکا کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریقین مثبت اور تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لیں گے، اور پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ فریقین کے درمیان دیرپا اور مضبوط حل تک پہنچنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

Watch Live Public News