ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کتابوں کی فراہمی سے متعلق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فراہم کی گئی 8 کتابیں عمران خان کو دے دی گئی تھیں، تاہم انہوں نے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کردیں کہ وہ انہیں پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ’نئی مملکت/نئی ریاست‘، ’اقبال، مشرق کے ادوار‘، ’اسلام میں فن اور سائنس سولائزیشن‘ اور ’حضرت محمد ﷺ بطور ملٹری لیڈر اور کمانڈر‘ نامی 4 کتابیں رکھ لیں۔
جبکہ واپس کی جانے والی کتابوں میں ’اسلام میں مذہبی فکر کی تشکیل نو‘، ’نماز سنت کے مطابق‘، ’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ اور ’حضرت محمد ﷺ کے بارے میں غلط بیانی‘ شامل ہیں۔