ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 24 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 373 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 965 روپے ہوگئی۔