میر رضا کی شرٹ کی کیمیائی جانچ مکمل ، رپورٹ پولیس کو موصول

 میر رضا کی شرٹ کی کیمیائی جانچ مکمل ، رپورٹ پولیس کو موصول
کیپشن: میر رضا کی شرٹ کی کیمیائی جانچ مکمل ، رپورٹ پولیس کو موصول

ویب ڈیسک: کراچی کے نوجوان میر رضا کی شرٹ کی کیمیائی جانچ مکمل ہوگئی، جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق کیمیائی تجزیے میں شرٹ پر تیزاب کے شواہد ملے، جبکہ میر رضا کے خون کے نمونے میں بے ہوشی کی دوا کے اجزا بھی پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شرٹ پر گن شاٹ ریزیڈیو (GSR) بھی ملا ہے، جس کی مقدار کمر کے حصے میں زیادہ پائی گئی۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے بظاہر گولی کمر کی جانب سے لگنے کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔

میر رضا کی شرٹ کو کیمیائی تجزیے کے لیے چند روز قبل فرانزک لیبارٹری بھیجا گیا تھا۔

دوسری جانب تفتیش میں پولیس کی جانب سے مبینہ غفلت کے بھی انکشافات ہوئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق کئی روز گزرنے کے باوجود جائے وقوع کی جیو فینسنگ نہیں کرائی گئی اور میر رضا کے موبائل فون کا ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق میر رضا کی اسمارٹ واچ کا فرانزک تجزیہ بھی تاحال نہیں کرایا گیا۔

Watch Live Public News