(ویب ڈیسک ) شہریوں کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے نادرا نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے یونین کونسلوں میں رجسٹریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ب فارم، شناختی کارڈ یا نائیکوپ بنوانا ہو، اب شہری اپنی قریبی یونین کونسل میں ہی یہ تمام خدمات حاصل کر سکیں گے۔
پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں کی متعدد یونین کونسلوں میں نادرا کا عملہ باقاعدہ طور پر کام شروع کر چکا ہے،جبکہ اس سہولت کو ملک کے ہر شہر اور ہر یونین کونسل تک وسعت دینے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
نادرا کا یہ اقدام شہریوں کو طویل سفر اور قطاروں کی مشکلات سے بچاتے ہوئے سہولیات کو گھر کے قریب لانے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔