ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع, پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کتنی ؟

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع, پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کتنی ؟

(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی۔

بھارت میں ہونے والے میچز میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 100 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے۔سری لنکا میں ہونے والے میچز میں کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار سری لنکن روپے مقرر کی گئی ہے۔

شائقین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹکٹس آن لائن خرید سکیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 1500 سری لنکن روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹس کی فروخت پر شائقین کا رش  ہے۔ ٹکٹس فرخت والی آن لائن ویب سائٹ پر شائقین کی لمبی قطاریں لگی ہیں ۔

Watch Live Public News