شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے، اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے، صدر مملکت

شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے، اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے، صدر مملکت

(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمارے شاندار مستقبل میں میرا اعتماد مضبوط ہوا ہے کیونکہ لوگوں نے کُھل کر بڑی تعداد میں اپنی مرضی کا اظہارکیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے پاکستان کے عوام کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس  پر پیغام میں کہا کہ  خواتین شدید مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں باہر نکلیں، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ووٹ دیا، نوجوان بھی بالخصوص داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ووٹنگ کے عمل میں پرامن طریقے سے حصہ لے کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  نوجوانوں کا جمہوریت پر یقین، ولولہ اور تعمیر ملت کا عظم انشاللہ تاریخ رقم کرے گا،شدید مالی بحران سے نکلنے، مشکل فیصلے کرنے اور ماضی کی تلخیوں کو دور کرنے کیلئے ایک حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا جو نظر آرہا ہے، ہمیں اس پُرجوش جذبے کا جشن منانا چاہیے اور دنیا کو پاکستان کا یہ خوبصورت چہرہ دکھانا چاہیے۔

  صدر مملکت نے کہا کہ  ہمارے شاندار مستقبل میں میرا اعتماد مضبوط ہوا ہے کیونکہ لوگوں نے کُھل کر بڑی تعداد میں اپنی مرضی کا اظہارکیا ہے، میرے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے، سیاست دانوں، ان کی جماعتوں اور ہمارے اداروں کو اللّٰہ کی طرف سے بھیجے ہوئے اس موقع کو قبول کر کے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  بے شک اللہ پاکستان پر بہت مہربان ہے،  آؤ میرے لوگو، اٹھو اور متحد ہو جاؤ، سب کچھ جوڑ کر تعمیر نو کا کام شروع کرو، دنیا آپ کی منتظر ہے۔

Watch Live Public News