(ویب ڈیسک ) یو اے ای میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں 12 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی 7 میں سے 6 ریاستوں جن میں ابوظبی ، دبئی ، شارجہ ، فجیرہ ، عجمان اور راس الخیمہ شامل ہے، میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں ہیں جس کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ تعلیم نے دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی حکام کی جانب سے سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔