ویب ڈیسک: (دانش منیر) ٹرانسپورٹ پالیسی 2026 تیار کرلی گئی۔ سرکاری محکموں کے لیے جدید گاڑیوں کی خریداری کے لیے نئی پالیسی تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن موٹر وہیکل ونگ نے 18سال بعد نئی پالیسی تیار کرلی ۔ نئی پالیسی میں الیکٹرک اور ہائیبرڈ گاڑیوں کو شامل کیا گیا۔ نئی پالیسی کے تحت گریڈ 17 کے پرسنل سٹاف افسرز کو بھی گاڑی مل سکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت وزراء کے پی ایس اوز بھی گاڑیوں کے اہل ہوں گے۔2008 کی پالیسی کے تحت صرف گریڈ 17 کے سیکشن افسران کو گاڑیاں ملتی تھیں۔ نئی پالیسی کے تحت افسران کے لیے جدید ٹیکنالوجی سےمزین الیکٹرک، ہائیبرڈ گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 18 سال کے طویل عرصہ میں نہ صرف گاڑیوں کی ٹیکنالوجی بدلی افسران کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے نئی پالیسی کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کردی۔ ٹرانسپورٹ پالیسی2008 کے بعد اب دوبارہ تیار کی گئی۔ نئی پالیسی کے تحت مؤثر فلیٹ مینجمنٹ ہوگی۔