ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل، نمیبیا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل، نمیبیا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک
کیپشن: ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل، نمیبیا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں، جس کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف ان کی شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی ناساز تھی، تاہم میچ میں شرکت کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ بعد ازاں انہیں دہلی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق معدے میں انفیکشن اور تیز بخار کے باعث انہیں فوری طور پر ڈرپس لگائی گئیں، جبکہ انفیکشن کی نوعیت جاننے کے لیے مختلف طبی ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

ابھیشیک شرما نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہو سکے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا یا نہیں، جس کے باعث نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ واشنگٹن سندر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

Watch Live Public News