ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 300 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ پاور ڈویژن کی درخواست پر سنایا گیا۔
اس سے قبل فکسڈ چارجز صرف 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر لاگو تھے، تاہم اب یہ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں کیٹیگریز پر لاگو ہوں گے۔
پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز
100 یونٹ ماہانہ استعمال پر: 200 روپے، 200 یونٹ ماہانہ استعمال پر: 300 روپے
نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز
100 یونٹ تک: 275 روپے، 200 یونٹ تک: 300 روپے، 300 یونٹ تک: 350 روپے
مزید برآں:
301 سے 400 یونٹ: 400 روپے
401 سے 500 یونٹ: 500 روپے
600 یونٹ تک: 675 روپے
نیپرا کے فیصلے کے تحت نئے فکسڈ چارجز کا اطلاق تمام متعلقہ کیٹیگریز پر ہوگا، جس کے بعد کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی اس مد میں ادائیگی کے پابند ہوں گے۔