ویب ڈیسک: مریم نواز ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل جاری ہے، جس کے تحت راؤنڈ 3 کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق، یہ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام تعلیم یافتہ دیہی خواتین کو گھر بیٹھے کیریئر بنانے، ہنر سیکھنے اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
شرکا کو 6 ماہ کی تصدیق شدہ ڈیجیٹل ٹریننگ فراہم کی جائے گی، جس کے دوران انہیں ماہانہ 5,000 روپے وظیفہ اور 7,000 روپے انٹرنیٹ اور ڈیوائس الاؤنس بھی ملے گا۔ اس پروگرام میں فری لانسنگ، ریموٹ ورک، اور ای کامرس جیسے نئے کیریئر مواقع بھی پیش کیے جائیں گے تاکہ خواتین مالی آزادی حاصل کر سکیں۔
پروگرام میں حصہ لینے کے لیے اہل خواتین کے لیے ضروری شرائط درج ذیل ہیں:
کم از کم 16 سال کی تعلیم
دیہی پنجاب کی رہائشی
عمر 21 سے 40 سال کے درمیان
انٹری ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے
درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 ہے۔