ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے معروف گلوکار اور اداکار تحسن خان اور میک اپ آرٹسٹ روزا احمد کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، دونوں گزشتہ چند ماہ سے علیحدہ رہ رہے تھے، اور تحسن خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جولائی کے آخر سے الگ رہ رہے ہیں۔
تحسن خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتے تھے، لیکن شادی کی سالگرہ سے متعلق غلط خبروں کے بعد اس بات کی وضاحت کرنا ضروری ہوگیا۔
یاد رہے کہ تحسن خان نے 4 جنوری 2025 کو بغیر کسی پیشگی اعلان کے روزا احمد سے شادی کی تھی، جنہیں وہ صرف چار ماہ سے جانتے تھے۔ روزا احمد ایک تجربہ کار میک اپ آرٹسٹ ہیں اور نیویارک میں اپنا اسٹوڈیو چلاتی ہیں۔
علیحدگی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، تاہم تحسن خان نے کہا کہ وہ مناسب وقت پر مزید تفصیلات شیئر کریں گے۔ یہ خبر شوبز حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔