بنگلہ دیش کی ٹیم کا بھارت نہ جانے کا معاملہ، پاکستان نے نئی تجویز پیش کردی

بنگلہ دیش کی ٹیم کا بھارت نہ جانے کا معاملہ، پاکستان نے نئی تجویز پیش کردی
کیپشن: بنگلہ دیش کی ٹیم کا بھارت نہ جانے کا معاملہ، پاکستان نے نئی تجویز پیش کردی

ویب ڈیسک:   بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان نے نئی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کردی۔ وقت کی کمی کے باعث اگر سری لنکا کے وینیوز تیار نہیں تو پاکستان کے وینیوز میزبانی کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ورلڈکپ کے میچز کے لئے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹیم کی سیکورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے تجویز دی ہے کہ سری لنکا اگر بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی نہیں کرسکتا تو پاکستان کے وینیوز میزبانی کیلئے حاضر ہیں۔ پاکستان کے تمام وینیوز ورلڈکپ کے میچز کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے میچز کی منتقلی کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

Watch Live Public News