9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی
کیپشن: 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

ویب ڈیسک: پشاورمیں 9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق کا مرحلہ مکمل،  پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے ویڈیوز کی رپورٹ تیار کرلی۔    9 مئی واقعات میں وزیراعلی سہیل آفریدی ، کامران بنگش ، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 9 مئی واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیا۔  رپورٹ پشاور کے تھانا شرقی کی بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود ویڈیوز پر مبنی ہے۔  یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا۔  متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے۔  چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ میں  وزیراعلی سہیل آفریدی اور عرفان سلیم کی دو ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔  سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9 مئی کی ویڈیو سے ملا کر دیکھا گیا۔ سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے۔ عرفان سلیم کی پروفائل تصویرکی بھی ویڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔  کامران بنگش کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی قرار دیئے گئے ہیں۔  تیمور جھگڑا کی پروفائل تصویر اور ویڈیوز میں موجود شخص میں مطابقت پائی گئی ہے۔

 تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیا۔ رپورٹ کی تیاری 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کی۔  انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔  پولیس نے ویڈیوز تجزیے کےلیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجی تھی۔

Watch Live Public News