(ویب ڈیسک) موسم کی شدت کے مد نظر لاہور کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ کسی بھی صورت نہیں کھلے گا، اگر کوئی ادارہ خلاف ورزی کرے گا تو وہ ادارہ موقع پر سیل کر دیا جائے گا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔3 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ، 13 ڈپٹی ڈی ای اوز اور 50 اے ای اوز پر مشتمل تحصیل اور مرکز کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
سکول ایجوکیشن کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین چھینہ کا کہنا ہے کہ ٹیمیں ضلع لاہور میں اپنے علاقوں کا دورہ کریں گی اور اگر کوئی سکول یا اکیڈمی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس ادارے کے خلاف سخت کارووائی عمل میں لائی جائے گی،سکولز میں ہر طرح کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیںوں پر مکمل پابندی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو اگر کسی قسم کی شکایت ہو تو وہ سی ای او ایجوکیشن آفس کے شکایت سیل میں درخواست دے سکتے ہیں۔بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔