(ویب ڈیسک )ٹی 20سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر ٹی20 سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔
پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر 146 رنز بنا کر آوٹ پائی، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 12 آورز میں 160 رنز بنائے تھے ، بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا میچ 12،12 اورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شنانکا کے 9 گیندوں پر برق رفتار 34 رنز بنائے اس دوران انہوں نے 5 چھکے لگائے۔کوشل مینڈس 30، ڈی سلوا 22، اسالینکا 21 اور کامل مشرا نے 20 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر کی 54 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 12 گیندوں پر 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، خواجہ نافع نے 15 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔بارش کے باعث میچ 12،12 اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان ٹیم میں خواجہ نافع اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فخرزمان اور سلمان مرزا کو آرام دیا گیا ہے۔