(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے کفایت شعاری اقدامات جاری کر دیے ہیں۔
کفایت شعاری پالیسی کے تحت تمام نئی آسامیوں کی تخلیق، نئی گاڑیوں کی خریداری، بیرون ملک علاج اور سیمینارز میں شرکت پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔
حکومتی خرچ پر سیمینارز، ہوٹل ورکشاپس اور بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف جاری کردہ فنڈز پر ہی اخراجات کی اجازت، اضافی ادائیگی یا نئی ذمہ داری پر سختی سے پابندی ہوگی۔ تمام محکموں کو بینک اکاؤنٹس میں رقوم رکھنے سے روک دیا گیا، رقوم اکاؤنٹ-I میں منتقل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
تین سال میں مرمت شدہ عمارات یا سڑکوں کی دوبارہ مرمت پر فنڈز کا استعمال ممنوع، ہر ترقیاتی اسکیم کی شفافیت اور نگرانی کے لیے M&E رپورٹس لازمی قراردیدی گئی۔
تمام خودمختار اداروں، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس اور اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ 13 جون 2025 کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی گئی۔