حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 9 روپے 64 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بدستور برقرار رہے گی۔

Watch Live Public News