ایران کے شہید سپریم لیڈر کی قبر کی تصاویر اور ویڈیو منظرِ عام پر آگئیں

ایران کے شہید سپریم لیڈر کی قبر کی تصاویر اور ویڈیو منظرِ عام پر آگئیں
کیپشن: ایران کے شہید سپریم لیڈر کی قبر کی تصاویر اور ویڈیو منظرِ عام پر آگئیں

ویب ڈیسک:رواں سال فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مزار کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای کے مزار کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور ایرانی میڈیا اداروں اور قونصل خانوں کی جانب سے بھی انہیں شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس طرح کی تصاویر اور ویڈیوز فارس نیوز ایجنسی اور بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود ایرانی قونصل خانے کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور جنازے کے جلوس میں تقریباً 43 ملین (4 کروڑ 30 لاکھ) افراد نے شرکت کی تھی۔

آیت اللہ خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو تہران سے قم اور اس کے بعد عراق میں کربلا اور نجف لے جایا گیا، جس کے بعد انہیں واپس لا کر مشہد میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Watch Live Public News