کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق
اسلام‌آباد(پبلک نیوز )‌نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سےجاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کوروناسے 47مریض جابحق ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1303افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی. این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 43618 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ73ہزار 543مریض صحتیاب ہو چکے ہیں. ملک میں9,38737مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں اور ملک بھر میں کورونا سے تاحال21576اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 40483ٹیسٹ کئے گئے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔