سب سےپہلےمحسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے:عمران خان

سب سےپہلےمحسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے:عمران خان
کیپشن: سب سےپہلےمحسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے:عمران خان

ویب ڈیسک: راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے،پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں،پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے،سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں،میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نےصحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہئے، یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے،ہمارے فوجی جوان  شہید ہو رہے،اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں ان کو کوئی پرواہ نہیں، محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے،اس کی کیا خصوصیات ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ،آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف کارروائی کریں گے،مجھے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماؤں سے 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے،مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے، 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا۔نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے،آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ نے لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے۔

عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس جانے کا کہا جارہا ہے،میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے،ملک کے اندر ذرائع آمدنی کم ہو رہے ہیں اور قرضے بڑھتے جارہے ہیں،جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا، الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں،پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے،18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا،اپنی جماعت کو  پیغام دیا ہےکہ  تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔

Watch Live Public News