ثانیہ مرزا نے اپنے سابقہ سسرالیوں کو 'جاہل' کہہ دیا؟

ثانیہ مرزا نے اپنے سابقہ سسرالیوں کو 'جاہل' کہہ دیا؟
کیپشن: ثانیہ مرزا نے اپنے سابقہ سسرالیوں کو 'جاہل' کہہ دیا؟

ویب ڈیسک: بھارتی سابقہ ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے کامیڈین کپل شرما کے شو میں ایک ایکٹ کرتے ہوئے سسرال کے حوالے سے کہے گئے الفاظ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کیلئے بننے والے' دا گریٹ انڈین کپل شرما شو' میں بطور مہمان مدعو تھیں جس کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا کپل شرما کے ساتھ ساس بہوکا ایکٹ پلے کرتی ہیں جس میں وہ اپنے سرخ مغربی طرز کے لباس پر سر سے دوپٹہ اوڑھی دیکھا گیا ہے اور ہاتھ میں چائے کی ٹرے پکڑی نظر آئیں۔

اس دوران ثانیہ کی ساس کا کردار نبھاتے ہوئے کپل شرما نے کہا کہ 'چائے نہیں لائی کمبخت؟' 

اس پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ کن جاہلوں میں میں نے شادی کرلی ہے۔ اس جملے کو کہتے ہوئے ثانیہ مرزا تو ہنستی نظرآئیں ہی لیکن ساتھ ساتھ سننے والے بھی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

اس کے بعد کپل شرما نے ثانیہ کی جانب سے پیش کی گئی چائے کو پی کر اس کو تھوکتے ہوئے کہا کہ ' یہ چائے ہے کہ زہر؟' جس پر ثانیہ مرزا نے بے ساختہ کہا کہ 'میں نے چائے ہی بنائی تھی آپ کے منہ کو لگ کر زہر ہوگئی'۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہیں صارفین اسے شعیب ملک کے گھر والوں کیلئے ثانیہ کی جانب سے تنقیدی وار قرار دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News