صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات
کیپشن: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات ایوان صدر میں ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے صدرمملکت کوبجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔

صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ منظوری سے متعلق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی سے مکمل حمایت طلب کرلی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور معاشی امور پر بھی غور کیا گیا۔

پیپلز پارٹی بجٹ سے قبل آج شام کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ پیپلز پارٹی اجلاس سے قبل صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

Watch Live Public News