ریلویز پولیس اہلکاروں کی پھرتی اور بروقت رسپانس نے مسافر کی جان بچالی

ریلویز پولیس اہلکاروں کی پھرتی اور بروقت رسپانس نے مسافر کی جان بچالی

(ویب ڈیسک ) ریلویز پولیس اہلکاروں کی پھرتی اور بروقت رسپانس نے مسافر کی جان بچالی۔

مسافر غلام محمد میانوالی اسٹیشن پر راولپنڈی جانے کے لئے چلتی ٹرین تھل ایکسپریس پر سوار ہونے لگا۔ ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مسافر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا، جلد بازی کی بناء پر مسافر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان خلاء میں گرگیا۔

ڈیوٹی پر موجود ریلویز پولیس اہلکار حادثے کو دیکھتے ہوئے مسافر کی مدد کو دوڑے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید پارچات اور وردی میں ریلویز پولیس اہلکار تیمور عباس اور شعیب خان نے مسافر کو بڑے حادثے سے بچایا۔

اہلکاروں کی بروقت کارروائی اور امداد پر مسافر نے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News