بیٹی نے شادی کے بارے نہیں بتایا: شترو گھن سنہا

 بیٹی نے شادی کے بارے نہیں بتایا: شترو گھن سنہا
کیپشن: Shatru Ghan Sinha
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے انہیں اپنی شادی سےمتعلق نہیں بتایا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں سوال پر کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا میں پڑھا ہے۔ سوناکشی نے اپنی شادی سے متعلق مجھے نہیں بتایا،میں الیکشن کے بعد دہلی میں ہوں اور میں نے سوناکشی کی شادی سے متعلق کسی سے بات نہیں ، مجھ سے اس بارے میں منسوب کی گئی خبریں درست نہیں۔

شترو گھن سنہا نے کہا کہ سوناکشی سنہا جب بھی مجھے اور اپنی والدہ کو شادی کرنے کے بارے میں بتائیں گی ہم انہیں دعائیں دیں گے۔ جب بھی سوناکشی کی شادی ہوئی میں بارات کے آگے ڈانس کروں گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جن کے مطابق سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو شادی کر رہی ہیں۔
 

Watch Live Public News